مون سون اپنے جوبن پر، جڑواں شہروں میں بادل کھل کر برسے
اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ سیکٹر ایچ 13 کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بارشی پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ۔
اسلام آباد : ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں صبح سویرے کھل کر بارش ہوئی۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا جبکہ سیکٹر ایچ 13 کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بارشی پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی باہر نکالنے میں مصروف رہے۔
راولپنڈی میں نالہ لئی میں بھی پانی کی سطح بلند ہوئی تو کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ دور کیا اور صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر 56 ملی میٹر گولڑہ میں 54 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیدپور میں 51 ملی میٹر اور ایئرپورٹ کے مقام پر 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، بارشوں کا سلسلہ 12جولائی تک جاری رہے گا، اسلام آباد ،پشاور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیرآب جبکہ راولپنڈی اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی اور کشمیر ،مری ،گلگت ،ہنزہ میں لینڈ سلائنڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔
Comments are closed.