اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ کے دوران مزید مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ 28 جولائی سے سندھ میں مون سون بارشوں میں کمی واقع ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جولائی سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی،27 سے 31 جولائی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان،اسلام آباد، راولپنڈی، سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جس کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور،گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے. موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی بھی توقع ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے.
Comments are closed.