محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد:گرمی سے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری،محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی، مون سون سیزن کا آغاز ستائیس جون کو ہو گا۔ملک کے زیادہ تر حصوں میں مون سون بارشیں معمول کے مطابق جبکہ بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں بارشیں معمول سے زیادہ ہو سکتی ہیں

 محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 27 جون سے 30 جون کے دوران متوقع ہے اور یہ سلسلہ جولائی سے ستمبر کے دوران جاری رہے گا۔ ملک کے زیادہ تر حصوں میں مون سون بارشیں معمول کے مطابق جبکہ بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں معمول سے قدرے زیادہ ہو سکتی ہیں۔ بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کاکہنا ہے کہ مون سون کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کا جبکہ شہری علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے ۔ شہری مون سون کے دوران ندی ،نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

Comments are closed.