تحریک انصاف میں ہلچل،فیصل واوڈا کوشوکازنوٹس،پارٹی رکنیت معطل

فیصل واوڈا کسی بھی تنظیمی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے،2 روز میں جواب جمع کرائیں، کہانی ختم:شوکازنوٹس علی زیدی نے جاری کیا،فیصل واوڈا نے غلط بیان دیا:فواد چوہدری، انتہائی نامعقول پریس کانفرنس تھی:عمرسرفراز چیمہ،فیصل واوڈا نے بوٹ پالش کرنا شروع کردیئے

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس سے ملکی سیاست بالخصوص تحریک انصاف میں بھونچال آگیا۔تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے تک پارٹی رکنیت معطل کردی۔جواب 2 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے جاری کیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جواب جمع کرانے تک فیصل واوڈا کسی بھی تنتظیمی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔علی زیدی کا کہنا ہے کہ کہانی ختم۔عمران خان نے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی نیوزکانفرنس پر حیرت ہوئی ہے،سمجھ نہیں آئی۔فیصل واوڈا کو کچھ دیر میں فون کرکے سمجھنے کی کوشش کرتاہوں۔ہوسکتاہے کہ فیصل واوڈا کی تیاری کچھ اور ہو اور کہہ کچھ اور گئے۔اگر آپ کو پریس کانفرنس کرنی ہے تو بات کھول کر کریں۔فیصل واوڈا نے لانگ مارچ سے متعلق غلط بیان دیاہے۔تحریک انصاف ایک پرامن جماعت ہے ہمارے مارچ میں خواتین بھی شریک ہوں گی۔

علی زیدی نے کاہ کہ فیصل واوڈا نے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ثابت ہو گیا فیصل واوڈا کو امپورٹڈ حکومت نے لانچ کیا ہے۔عمران خان سب کو پرامن رہنے کا کہہ چکے ہیں۔اس پریس کانفرنس کا کیا مطلب ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نے انتہائی نامعقول پریس کانفرنس کی۔سازش کے ذریعے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کرائی گئی۔فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد نواز شریف کا بیان قابل ذکر ہے۔لانگ مارچ میں شرکا کے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جائے گا۔اس وقت ڈاکوئوں کا ٹولہ اقتدار پر قابض ہے۔

دوسری جانب لاہور میں جوابی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ ہماری پریس کانفرنس پی ٹی وی ایسے دیکھائے جیسے فیصل واوڈا کی دکھائی۔فیصل واوڈا نے بوٹ پالش کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ فیصل واوڈا نے پاکستانی عوام کو تکلیف پہنچائی ہے۔پورا ملک ارشد شریف کے غم میں مبتلا ہے۔یہ کہنا عمران خان کے لانگ مارچ میں خون بہے گا اور جنازے اٹھیں گے درست نہیں۔عمران خان نے کہا ہمارے سب پروگرام دن میں ہوں گے۔فیصل وائوڈا نے وہ کھیل شروع کیا ہے جس سے ملک کا امن تار تار ہونے کا خدشہ ہے

Comments are closed.