ایم کیو ایم کا معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعظم سے شکوہ

ایم کیو ایم پاکستان کے عوامی مطالبے پر عملدرآمد نہ ہونے سے ایم کیو ایم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ حکومت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں، ایم کیو ایم وفد

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد نے وفاق سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعظم سے شکوہ کیا۔ جس پر وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد کے مطالبات جلد پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی جس میں ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری اور وسیم اختر بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم وفد نے وفاق سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر وزیراعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے عوامی مطالبے پر عملدرآمد نہ ہونے سے ایم کیو ایم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ حکومت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں۔

وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد کے مطالبات جلد پورے کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر شہری سندھ کے مسائل کا حل نہیں نکال سکتے تو حکومت میں شامل نہیں رہیں گے۔ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے بات کرکے شہری سندھ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments are closed.