ایم کیو ایم رہنما بابرغوری کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار

کراچی : سابق وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کو قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بابر غوری کو کراچی پہنچنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحویل میں  لیا ہے۔بابر غوری کے خلاف احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ بابر غوری کرپشن کے متعدد کیسز میں نیب کو مطلوب تھے۔ بابر غوری پر صولت مرزا نے سنگین الزامات عائد کئے تھے۔بابر غوری پولیس کو بھی کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔بابر غوری کئی سالوں بعد وطن واپس پہنچے تھے۔

بابر غوری کو کل کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا

Comments are closed.