مطالبات منظوری کی صورت میں ایم کیو ایم کااپوزیشن کا ساتھ دینے کاعندیہ

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم پاکستان سے تحریک عدم اعتماد پر ابتدائی مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ ایم کیو ایم نے بعض مطالبات ماننے کی صورت میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ لاجز میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کیلئے ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے بعض مطالبات ماننے کی صورت میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان ، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے گھر پہنچے اور انہیں ایم کیو ایم سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔۔

Comments are closed.