پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے حال ہی میں ملاقاتوں کی تصدیق کر دی تاہم واضح کیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں نواز شریف یا پارٹی کے لئے کچھ مانگنے نہیں گیا۔
پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے میرے ذاتی تعلقات ہیں اور ان سے میری 2 ملاقاتیں ہوئی لیکن اس کے لئے نواز شریف یا مریم نواز نے نہیں کہا اور نہ ہی ان ملاقاتوں میں پارٹی اور اپنی قیادت سے متعلق معاملات پر کوئی بات ہوئی۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے اگر معاملات طے کرنے ہوتے تو 2018ء کے انتخابات سے پہلے ہی کرلیتے،ملاقات اور کھانے کی دعوت کے دوران سیاست پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، اتنےگھنٹے بیٹھے رہیں گے تو مریم اورنوازشریف پر بھی بات چیت ہوگی۔
واضح رہے مریم نواز نے آج صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی جس پر ترجمان پاک فوج نے بیان جاری کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے محمد زبیر نے آرمی چیف سے 2 ملاقاتیں کیں۔
Comments are closed.