کراچی: مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے محرم الحرام کے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد یومِ عاشور 30 اگست کو ہوگا۔
ماہِ محرم الحرام 1442ھ کے چاند کی رویت کے تعین کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نمازِعصر محکمہ موسمیات کے کراچی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام بھی شریک ہوئے۔ رویت ہلال کے بعد نیا ہجری سال شروع ہوگیا ہے جب کہ یوم عاشور اتوار 30 اگست ہوگا۔
Comments are closed.