عمران خان پرحملہ:آئی جی نے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرادی
مقدمے میں اقدام دفعہ 302، 324 کیساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، آئی جی پنجاب کی رپورٹ
لاہور : آئی جی پنجاب نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ لاہور جسٹری میں جمع کرادی ہے۔ قاتلانہ حملہ کے مقدمہ میں اقدام دفعہ 302، 324 کیساتھ دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ لاہور جسٹری میں جمع کرادی ہے۔آئی جی پنجاب کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قاتلانہ حملہ کے مقدمہ میں اقدام دفعہ 302، 324 کیساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ وزیر آباد کے سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹوں میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آئی جی پنجاب سے مقدمہ کے اندراج کے بعد رپورٹ طلب کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چوبیس گھنٹوں میں مقدمہ نہ درج ہوا تو سوموٹو لیں گے۔
Comments are closed.