نامزد امیدوارمئیرکراچی مرتضیٰ وہاب کی فریال تالپور سے ملاقات

کراچی : میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار مرتضیٰ وہاب نے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ملاقات کی ۔ مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی کے عہدے کے لیے پارٹی کی جانب سے نامزدگی پر صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپورکا شکریہ ادا کیا۔

فریال تالپور نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ فریال تالپور صاحبہ نے کہاکہ مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں بلدیاتی ادارے حقیقی معنوں میں شہرِ قائد کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کریں گے۔ مرتضیٰ وہاب ایک ںظریاتی اور جفاکش جیالا ہے، میٹروپولیٹن سٹی کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔

 فریال تالپور کا کہنا تھاکہ یقین ہے مرتضیٰ وہاب نئی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھائیں گے اور اہلیانِ کراچی کے لیے خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.