مسلم لیگ ن اپنے انتخابات نہیں کرا سکی، باقی الیکشن کیا کرائےگی، سکندر سلطان
انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کا ن لیگ کو 7 روز کا شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد : مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کا ن لیگ کو 7 روز کا شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ۔چیف الیکشن کمشنر نے سوال اٹھایا کہ جو جماعت اپنے الیکشن نہیں کرا سکے وہ باقی الیکشن کیا کرائے گی۔ن لیگ کا انتخابی نشان منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے ن لیگ انٹرا پارٹی انتخابات کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے استفسار کیا مسلم لیگ ن نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 30 دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن ہو جائیگا۔۔جس پر وکیل ارشد جدون نے بتایا کہ 30 دسمبر کو انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرا سکے۔یقین دہانی کرائی کہ 31 جنوری کو انٹرا پارٹی الیکشن کرادیں گے۔باضابطہ درخواست بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جو جماعت اپنے الیکشن نہ کرا سکے وہ باقی الیکشن کیا کرائے گی۔۔وہ باقی کیا کام کریں گے۔ہمیں آپ کا انتخابی نشان منسوخ کردینا چاہیے پھر ہی آپ انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں گے۔فائنل شو کاز نوٹس جاری کررہے ہیں۔کبھی آپ کورونا کا کہہ دیتے ہیں۔کبھی کوئی اور بہانا کر لیتے ہیں۔
Comments are closed.