مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرے گی۔
مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ” مجھے تاحیات نااہل کیا گیا تھا لیکن آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔ جس نے مجھے نکالا وہ شخص آٹھ ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا تھا لیکن خود استعفیٰ دے کر گھر چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں جسے لایا گیا، وہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہتا تھا۔ کیا کسی کو نوکری ملی۔ وہ انڈے مرغی کہاں چلے گئے، بلین ٹری کا جھوٹ بولا گیا، کہتے ہیں نوجوان ان کے ساتھ ہے لیکن نوجوان تو ہمارے ساتھ ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سب سے خوبصورت سڑک 1985ء میں مری میں بنی۔ پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ بنا تو پہلا منصوبہ راولپنڈی مری روڈ تھا۔ ہمارا منصوبہ ہے کہ پنڈی اسلام آباد سے مری تک ٹرین لے کر آئیں۔
Comments are closed.