مصطفی نواز کھوکھر سینیٹر کے عہدے سے مستعفی

آج پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی۔ پارٹی قیادت نے میرا استعفی مانگا، پارٹی قیادت میرے موقف سے خوش نہیں تھی، کل چیئرمین سینیٹ کے پاس  اپنا استعفیٰ جمع  کروا دوں گا، مصطفی نواز کھوکھر کا ٹویٹ

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سینیٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی۔ پارٹی قیادت نے میرا استعفی مانگا، پارٹی قیادت میرے موقف سے خوش نہیں تھی۔

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ کل چیئرمین سینیٹ کے پاس  اپنا استعفیٰ جمع  کروا دوں گا۔

Comments are closed.