این اے 45 ضمنی انتخابات : عمران خان کی یکم نومبر کو طلبی

این اے 45 کرم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار کی نااہلی اور صوبائی وزیر محمد اقبال کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت فوجداری کارروائی بھی کی جا سکتی ہے، الیکشن کمیشن نوٹس

اسلام آباد : این اے 45 کرم میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو یکم نومبر کو طلب کر لیا ہے،الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر محمد اقبال کو بھی طلب کیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم میں ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر عمران خان اور صوبائی وزیر محمد اقبال نوٹس جاری کرکے یکم نومبر کو طلب کر لیا ہے ہے۔الیکشن کیمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق این اے 45 کرم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار کی نااہلی اور صوبائی وزیر محمد اقبال کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت فوجداری کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔این اے 45 کرم ضمنی انتخاب  کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کرم نے  محمد اقبال کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے قانونی کارروائی کا آغاز کر کےالیکشن کمیشن کو رپورٹ ارسال کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر کو مسلسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 30ہزار روپے جرمانہ بھی کہ چکے ہیں جو کہ ادا نہیں کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کی یہ آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے  کہ الیکشن کے ایسے انتظامات کرائے  تاکہ الیکشن آزادانہ ، شفاف منصفانہ اور غیر جانبدار ہو۔

Comments are closed.