ناقص حکمت عملی، حکومت منی بجٹ منظورنہ کرا سکی

اسلام آباد: حکومت کی ناقص حکمت عملی، منی بجٹ منظورنہ کرایا جا سکا۔ اجلاس میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی، کورم ٹوٹ گیا، قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 6 سے بڑھاکر10 کرنے کا ترمیمی بل منظور جب کہ اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں۔ راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ قیادت پر لفظی حملے کیے گئے تو ہاوس نہیں چلنے دیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن ایوان سے باہر چلی گئی۔ نوید قمر نے کورم کی نشاندہی کی۔ کورم ٹوٹنے پر سپیکر کو اجلاس کی کارروائی معطل کرنا پڑی۔

قومی اسمبلی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 6 بڑھا کر 10 کرنے کا ترمیمی بل منظور کر لیا۔ اپوزیشن کی جانب سے تمام ترامیم مسترد کر دی گئی۔

اجلاس کے آغاز میں راجہ پرویز اشرف نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایوان کا ماحول خراب کیا گیا، ہماری لیڈرشپ پر لفظی حملے کیے گئے۔ جو کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ آپ کے لیے ہاوس چلانا مشکل ہو جائے گا۔

قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں اور سپیکر کو ارکان کی تبدیلی کے اختیارات کی تحریک منظور کر لی گئی۔ منی بجٹ منظور کیے بغیر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔

Comments are closed.