نیب کا شہبازشریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنےکافیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب کی جانب سے شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف اپیل رواں ہفتے دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ اور چنیوٹ اراضی لیز اسکینڈلز میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے کیس ہیڈ کوارٹرز کو بھجوا دیا گیا ہے۔

لاہورہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل رواں ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ جس میں عدالت عالیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل اور چنیوٹ میں مائننگ کیلئے اراضی لیز کیس میں شہباز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments are closed.