نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس، کیپٹن صفدرکے خلاف انکوائری بند

اسلام آباد:نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے تین کرپشن ریفرنسز دائر کرنے، نو انکوائریوں اور تین انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی ۔ کیپٹن صفدر کے خلاف انکوائری بند، امیر مقام کے خلاف کھل گئی ۔ نیب نے مسلم لیگ نون کے رہنما امیرمقام کے خلاف بھی انکوئری کی منظوری دے دی۔

نیب اعلامیے کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ نیب اجلاس میں سابق ممبربورڈ آف ریونیوخیبر پختونخوا،احسان اللہ،سابق میئرکوئٹہ اور سابق وزیرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن میرمحمد امین کیخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نیب نے کہاہے کہ نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے مالیت کے 1269 ریفرنسز عدالتوں میں دائر کئے،نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت یا گروہ سے نہیں بلکہ صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

Comments are closed.