نیب نے متعدد انکوائریز کی منظوری دے دی
نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں پرقانون کے مطابق عمل کیا جا سکے، اعلامیہ
اسلام آباد : نیب ایگزیکٹو بورڈ نے متعدد انکوائریز کی منظوری دے دی۔چئیرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل کی جائیں۔
قائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پراسیکیوٹر جنرل نیب،ڈی جی نیب پنڈی نے شرکت کی۔اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے متعدد انکوائریز کی منظوری دی۔ انکوائریز کی تفصیلات نئے نیب قانون پر عمل کرتے ہوئے شئیر نہیں کی جارہی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ چئیرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل کی جائیں۔ واضح رہے کہ نیب کی تمام انکوائریز اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔ نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں پرقانون کے مطابق عمل کیا جا سکے۔
Comments are closed.