اسلام آباد : حکومت نے نیب اختیارات میں مزید کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جعلی بنک اکاونٹس، پارک لین، توشہ خانہ کیس ختم ہوجائیں گے۔ سندھ کے کرپشن کیسز واپس سندھ منتقل ہوجائیں گے۔
وفاقی حکومت نے دوسری ترمیم کے ذریعے مزید کیسز کو نیب کے دائرہ اختیار سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی ترمیم کے بعد نواز شریف،آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس ختم ہو جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی نئی ترمیم سے آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس بھی ختم ہو جائے گا۔جعلی بنک اکاؤنٹس کے 30 کیسز ختم ہو جائیں گےجبکہ جعلی بنک اکاؤنٹس کے 45 مقدمات سندھ منتقل ہو جائیں گے۔ نئے قانون میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کے لئے نیب محض زائد اثاثوں پر کارروائی نہیں کر سکے گا بلکہ کرپشن کے پیسوں سے اثاثے بنانے کے ثبوت فراہم کرے گا ۔نیب ذرائع کے مطابق شریف خاندان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ثابت کرنا بھی نا ممکن ہوجائے گا۔ نئی وفاقی حکومت بنتے ہی نیب قانون کو تبدیل کرکے سینکڑوں مقدمات کو نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا تھا۔
Comments are closed.