راولپنڈی: قومی احتساب بیورو نےاپوزیشن لیڈر شہبازشریف کیخلاف اور کیس کھول دیا۔ وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کیے غیرقانونی استعمال کی چھان بین شروع کر دی گئی۔
نیب نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے غیرقانونی استعمال کی چھان بین شروع کردی ہے اس حوالے وزیراعظم آفس سے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تفصیلات طلب کر لی گئی۔
نیب نے وزیراعظم آفس کو خط لکھا ہے کہ شہباز شریف نے سرکاری ہیلی کاپٹر خلاف قواعد استعمال کیا ، بتایا جائے کہ 2014 سے 2018 تک شہباز شریف نے وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر کتنےگھنٹے استعمال کیا ؟ شہباز شریف کو سفری سہولیات دینےوالے عملے اور افسران کا بھی ریکارڈ دیا جائے ۔
Comments are closed.