کراچی: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ نیب نے آغا سراج درانی کے بنک لاکرز سے غیرملکی کرنسی، طلائی زیورات، اہلخانہ کے لاکرزسے ایک کلوگرام سے زائد سونا برآمد کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی کے لاکرز سے غیر ملکی کرنسی پاکستانی مالیت روپے مالیت میں 55 لاکھ 18 ہزار 744 روپے برآمد کئیے گئے۔۔ جبکہ سونے کی انگھوٹیاں، بالیاں، ہار، کڑے اور دیگر دو کلو سونا ضبط کیا گیا۔
نیب نے ناہید درانی کے لاکرز سے ایک کلو نو گرام کا سونا برآمد کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں لاکرز سے برآمد کئیے گئے سونے کی قیمت دو کروڑ سے زائد ہے۔
Comments are closed.