23 ارب کی کرپشن ۔۔۔ نیب ایک ارب25 کروڑ کی پلی بارگین پر تیار

کراچی کی احتساب عدالت میں پاکستان اسٹیٹ آئل  میں 23 ارب روپے کی کرپشن کے حوالے سے پی ایس او اور نجی آئل کمپنی بائیکو کے آفیشلز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ کامران افتخار لاری اور دیگر ملزمان  عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کےموقع پر نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کامران افتخار لاری نے پلی بارگین کی درخواست کی ہے اور وہ 1 ارب 29لاکھ روپے سے زائد کی رقم واپس کرنا چاہتاہے، ملزم مذکورہ رقم بھی 3  اقساط میں ادا کرےگا۔ملزم نجی کمپنی بائیکو کا ملازم تھا جس نے پی ایس او کے ساتھ معاہدے میں دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت سے قومی خزانے کو 23 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر دستخط کردئیے ہیں ۔عدالت نے ریفرنس کے ایک ملزم کامران افتخار لاری کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

Comments are closed.