اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔
قومی احتساب بیورو( نیب) راولپنڈی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے خلاف 11 ماہ بعد بدعنوانی کا ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے، ریفرنس میں موقف اپنایا گیا کہ احسن اقبال نے سیاسی فائدے کیلئے بین الصوبائی رابطہ وزارت کے 90 فیصد فنڈز نارووال میں لگا دیئے۔
ریفرنس کے متن کے مطابق احسن اقبال نے بطور وزیرمنصوبہ بندی غیر قانونی طریقے سے سپورٹس سٹی منصوبے کو سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں شامل کیا، 2014-15 میں بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کے86 فیصد، 2015.16 میں 95،2016.17 میں 98 فیصد فنڈزسپورٹس سٹی پر لگائے۔
نیب کی جانب سے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا کہ احسن اقبال نے محض اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے صوبے کو فنڈز سے محروم کیا، ان کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے شواہد موجود ہیں، ملزم کو نیب آرڈیننس کے تحت سزا دی جائے۔
Comments are closed.