نیب نے ایل این جی اسکینڈل میں شاہد خاقان کو طلب کر لیا

اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آٹھ فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ طلبی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جمعہ آٹھ فروری کی صبح دس بجے نیب راولپندی میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں اور اپنے ساتھ ایل این جی سے متعلقہ دستاویز بھی لے کر آئیں۔

Comments are closed.