شاہد خاقان کی نیب دفتر پیشی سے معذرت، نئی تاریخ مل گئی

اسلام آباد: ایل این جی معاہدوں میں کرپشن کا الزام، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعے کے روز نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بیرون ملک ہوں، واپسی پر ہی پیش ہو سکتا ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے موقف اختیا رکیا کہ 18 فروری کو وطن واپسی ہوگی جس کے بعد ہی نیب کے سامنے پیش ہوں گا۔ جواب کی روشنی میں نیب راولپنڈی نے تاریخ تبدیل کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو 19 فروری کو صبح 10 بجے اپنے دفتر میں طلب کرلیا۔

سابق وزیر اعظم کو ہدایت کی گئی ہے، کہ قطر کے کیساتھ ایل این جی معاہدے سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لائیں۔۔

Comments are closed.