اسلام آباد وزارت داخلہ نے نادرا کے چیئرمین کی حیثیت سے طارق ملک کی تقرری کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 3 (3) کے تحت مجاز اتھارٹی محمد طارق ملک کو نادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 3 (5) کی بنیاد پر 3 سال کی مدت کے لیے چیئرمین نادرا تقرر کرتی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ان کی تقرری کے قواعد و ضوابط سمیت دیگر امور الگ سے طے کیے جائیں گے۔نادرا کے ترجمان نے ان افواہوں کی تردید کردی کہ طارق ملک کی تنخواہ 20 ہزار ڈالر کی سمری ارسال کی گئی ہے۔
طارق ملک اس وقت اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے چیف تکنیکی مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ماضی میں بھی نادرا کے چیف رہے ہیں۔یو این ڈی پی نے انہیں دنیا بھر سے آئی ٹی کے 178 ماہرین میں سے منتخب کیا تھا۔
Comments are closed.