اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کے ذیلی اداروں میں سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔ معاون خصوصی کا تیل وگیس، پاور سیکٹر میں کاروبار بھی کر رہے ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کی سوئی ناردرن، سوئی سدرن میں سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ (او جی ڈی سی ایل)، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) میں بھی سرمایہ لگایا ہوا ہے۔
ندیم بابر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹیڈ میں 500،500 شئیرز کے مالک ہیں۔ انہوں نے سوئی ناردرن اور سدرن میں بھی شئیرز خرید رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ پی پی ایل میں بھی وہ پانچ سو شئیرز کے مالک ہیں۔ معاون خصوصی ندیم بابر نے اورینٹ پاور، فونکس، این وائی ٹی انرجی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ندیم بابر کا اورینٹ پاور کمپنی میں 95 کروڑ روپے جبکہ اورسن سولر پاور میں 13 کروڑ تیس لاکھ روپے کا کاروبار ہے۔
واضح رہے کہ ندیم بابر نے 2 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کئے ہیں اور امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ ندیم بابر کا پاکستان میں اور ملک سے باہر بھی کاروبار ہے۔ ان کی صبا پاور، فیوچر انرجی پارٹنرز میں بھی سرمایہ کاری ہے۔
Comments are closed.