حکومت کا عوامی مسائل کےحل کیلئےنیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے نیشنل ایکشن پلان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ یہ پلان پانی،زراعت، تعلیم اور صحت سمیت بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لیے بنے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پلان پر عمل درآمد کا ٹاسک دیا ہے۔ جو اس پلان پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔پارلیمانی کمیٹی برائے قومی ایکشن پلان میں تمام جماعتوں کو شامل کیا جائے گا۔

پارلیمانی کمیٹی پانی کی قلت، زراعت، تعلیم اور صحت کے مسائل کے حل کے لیے سفارشات دے گی، سمندر پار پاکستانیوں سے بھی تجاویز لی جائیں گی،کمیٹی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوگی۔

Comments are closed.