اسلام آباد: نواب آف جوناگڑھ نے بھارت سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ نواب آف جونا گڑھ نواب محمد جہانگیر خان نے کہاہے کہ بھارت سےجوناگڑھ کی مکمل آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ کشمیر کی طرح جوناگڑھ کے بھی سفیر بنیں اور جوناگڑھ کیلئے بھی عالمی فورمز پر آواز اٹھائیں۔ جوناگڑھ ریاست کا اسلام آبادمیں سیکرٹریٹ قائم کیا جائے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواب آف جوناگڑھ نے کہاکہ جونا گڑھ پہلی ریاست تھی جس نے پاکستان سے الحاق کیا۔15 ستمبر 1947کو ہمارے داد نواب مہابت خان نے پاکستان کیساتھ الحاق کیا،میرے دادا قائداعظم سے مشاورت کیلئےپاکستان آئے تو ہندوستان نے فوج بھیج کر جونا گڑھ پرزبردستی قبضہ کرلیا۔پاکستان کے پہلے وزیرخارجہ جونا گڑھ کا مقدمہ لے کر اقوام متحدہ گئے اور ہمار اکیس آج بھی اقوام متحدہ میں پڑا ہے
نواب آف جونا گرھ کاکہناتھا کہ ہم ہر سال آج کا دن یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں کیونکہ آج کے دن بھارت نے غیر قانونی طورپر ہماری سرزمین پر فوج کے ذریعے قبضہ کیا۔چار ہزار مربع کلامیٹر پر مشتمل جوناگڑھ ایک فلاحی ریاست تھی جہاں بچوں کو مفت تعلیم کیساتھ جیب خرچ بھی دیا جاتا تھا۔ جوناگڑھ ریاست پر قبضے کے بعد میرے داد کے ہمراہ لاکھوں لوگ ہجرت کرکے پاکستان آئے جن میں عبد الستار ایدھی بھی شامل تھے ۔ پاکستان بھارت سے آزادی کے لیے ہماری سیاسی اور سفارتی مدد کرے ۔
Comments are closed.