احتساب عدالت کا توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے اثاثے وجائیداد قرقی کا حکم

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی مشکلات میں ہر روز نیا اضافہ ہو رہا ہے، توشہ خانہ ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثے اور جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغر علی کی سربراہی میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالتی حکم پر قومی احتساب بیورو( نیب) کی جانب سے نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق اکٹھا کیا گیا اہم ریکارڈ پیش کیا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف کے نام پر لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسیڈیز، لینڈ کروزر گاڑیاں، 2 ٹریکٹرز، لاہور کے نجی بنک میں ملکی و غیر ملکی اکاؤنٹس ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مری میں بنگلا اور شیخوپورہ میں 102 کنال زرعی اراضی بھی سابق وزیراعظم کےاثاثوں میں شامل ہے۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ سے خلاف ضابطہ سرکاری گاڑیاں تحفے میں لینے سے متعلق ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا

Comments are closed.