اسلام آباد:حکومت نے نواز شریف کی شیخوپورہ میں ضبط جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی سی شیخوپورہ نے 20 مئی بولی کی تاریخ مقرر کردی۔ درخواست گزار اشرف ملک نے نیلامی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیا رکیاکہ شیخوپورہ کی 88 کنال اراضی نواز شریف سے خرید چکا ہوں ، اراضی کے عوض نواز شریف کو 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے، نواز شریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پر عمل درآمد نہ ہوسکا اور اس کے لیے سول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ کو زرعی اراضی کی نیلامی سے روکا جائے۔
دوسری جانب درخواست گزار اسلم عزیز نے بھی نواز شریف کے لاہور میں پھلوں کے باغات کی نیلامی کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیا رکیا ہے کہ ڈ پٹی کمشنرلاہور 105 ایکٹر اراضی نیلام کرنے کیلیے قبضے میں لے رہے ہیں، میں نے زمینیں پٹے پر لیکر بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔پھلوں کے باغ پر لگا سرمایہ ابھی واپس نہیں ہوا،نیلامی سے میراسارا سرمایہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، لہذا نیلامی کو روکا جائے ۔درخواستوں کی سماعت بدھ کو ہوگی
Comments are closed.