نوازشریف نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت احتساب عدالت سے ریلیف مانگ لیا

نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50کروڑ روپےسے کم مالیت کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں، پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کےخلاف درخواست

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف نےنیب ترمیمی ایکٹ کے تحت احتساب عدالت لاہور سے ریلیف مانگ لیا۔نواز شریف نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50کروڑ روپےسے کم مالیت کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف دائر ریفرنس میں 13کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔احتساب عدالت تین ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے۔عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔خیال رہے کہ نیب ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت نیب کو اب 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔

Comments are closed.