عوام کو اذیت دینے والوں کا یوم حساب قریب ہے،نئیرحسین بخاری

 اسلام آباد:سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران خاندان اور مالیاتی مافیا کے لئے ریلیف جبکہ عوام پر مہنگائی کابوجھ ڈالا جا رہاہے ، مہنگائی پر نیند نہ آنے کا دعوی کرنے والے وزیراعظم کے دستخطوں سے مہنگائی کو طوفان لایا جاتا ہے، پیپلزپارٹی عوام کیساتھ یہ ظلم قبول نہیں کرے گی۔

نیر حسین بخاری نے کہاکہ حکمران شہریوں کے لئے “مہنگائی بمبار “بن چکے ہیں،ایل۔پی جی کی قیمتوں میں اضافہ بجٹ سے قبل منی بجٹ ہے۔آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننے سے مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ ہو گا۔حکمران اپنے اللے تللوں کا بوجھ عام لوگوں پر ڈال رہے۔

 سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کا کہنا تھاکہ ریاست مدینہ کے دعویداروں کا ہر دن عوام الناس پر بھاری ثابت ہوتا ہے۔اشیاء ضروریہ پہلے ہی لوگوں کی دسترس سے بائر ہوچکی ہیں،لوگوں کو اذیتیں دینے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔

Comments are closed.