ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی عمران خان کو بدعنوان ٹولے کا سرغنہ قرار دے دیا، نئیربخاری

 اسلام آباد: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پیپلز پارٹی کی جانب سے عمران خان کو امداد بدعنوانی ٹولہ کے سرغنہ قرار دئیے جانے پرمہرتصدیق ثبت کر دی ہے۔ کرپشن ریکارڈ قائم کرنے والی ٹیم کے کپتان کو عالمی ادارے سے کرپشن میں اضافے کی سند ملی ہے،اب کرپشن آلود تباہی سرکار کو غیر ملکی ادارے بھی کرپشن کی ماں قرار دے رہے ہیں۔

 نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ یہ ہے تبدیلی کہ کرپشن پلس کی قیادت میں چوروں کی حکومت میں ملک کرپشن میں ترقی کررہا ہے ،چور چور کا شورمچانے اور دوسروں پر بے بنیاد لغو جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عالمی ادارے چور ترین اور کرپٹ ترین قرار دے رہے ہیں۔

 سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کاکہنا تھا کہ لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کرنے اور قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں کی کرپشن پر رپورٹ غیر ملکی ادارے کیطرف سے فرد جرم ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ سرکاری سہولت کاری میں عوام الناس کی اشیاء ضروریہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، ادویات کی چوری سے کرپشن کئی گنا بڑھی ہے۔

نیربخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا واضح موقف رہا کہ حکومتی مالیاتی معاونین مافیاز کی کرپشن کے نتیجے میں معیشت بدحال ہوئی ہوشرباء مہنگائی کی سونامی آئی قومی خزانے کے ثابت شدہ خائن اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والے ڈھٹائی سے وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن کے بادشاہ کی آشیرباد سے کرپٹ ٹولے نے اشیاء ضروریہ تک چھین لی ہیں۔

Comments are closed.