نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے،کراچی کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے

اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے،کراچی کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق اضافی وصولی جولائی اور اگست کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی، کے الیکٹرک نے 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت جولائی میں صارفین سے 2 روپے 63 پیسے چارج کیا جائے گا جب کہ اگست میں صارفین سے 6 روپے 89 پیسے چارج کیا جائے گا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیپرا نے 4 جولائی 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔نیپرا نے اس سے قبل ملک کے دیگر صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

Comments are closed.