نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پچپن پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا
اضافہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔ فیصلے سے بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا
اسلام آباد : ماہانہ بنیادوں کے بعد اب سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پچپن پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔ اطلاق یکم جولائی سے ہو گا ۔۔
نیپرا اعلامیہ کے مطابق نیپرا نے بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی،نیپرا تھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ اضافہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔ فیصلے سے بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کیلئے کی جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے نیپرا نے گزشتہ روز ماہانہ بنیادوں پر بجلی کی قیمتوں میں 9روپے اور 52پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی جس کا صارفین پر ایک سو تیرہ ارب روپے کا اضافی بوجھ بھی پڑے گا ۔۔
Comments are closed.