گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزارسے زائد کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 59 متاثرہ مریض جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق نئے کیسز کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار803 ہوگئی۔ملک میں فعال کیسوں کی تعداد 42 ہزار115 جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار974 ہے۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار033 ہوگئی ہے، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار786، خیبرپختونخواہ میں 45 ہزار 314 ، بلوچستان میں 16 ہزار891 اور اسلام آباد میں 27 ہزار979 ہے۔
کورونا وائرس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
طبی ماہرین کے مطابق ایس او پیزپرعملدرآمد کیساتھ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے
Comments are closed.