گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1792 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 62 مریض جاں کی بازی ہار گئے۔ نئی اموات کے بعد بعد اب تک کورونا کے جاں بحق مریضوں کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 40491 ہےجن میں سے 2 ہزار 403 کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 98 ہزار 968 ہوگئی ہے۔سندھ میں کورونا کے 2 لاکھ 4 ہزار 840 ، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 933، خیبرپختونخوا میں 55 ہزار 183، بلوچستان میں 17 ہزار 926 ، اسلام آباد میں 36 ہزار 257، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 827 کیسز جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 2 ہوگئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 638 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 3 ہزار 333، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 546، اسلام آباد میں 391، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 206 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.