سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت،بہائو کی شرح 5.1 ملین معیاری کیوبک فٹ

ماڑی غازیج-1 کی تلاش کے لئے کنویں پر 24 نومبر 2022 کو کام کا آغاز کیا گیا،ماڑی غازیج پر1,015 میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی:ماڑی پٹرولیم

مقامی وسائل سے توانائی کی کمی کو کم کرنے میں اہم پیشرفت۔سندھ میں ماڑی غازیج-1 میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔ذخائر میں گیس کے بہائو کی شرح 5.1 ملین معیاری کیوبک فٹ ہے۔

ماڑی پٹرولیم کے مطابق دریافت ضلع گھوٹکی، سندھ میں واقع ماڑی ڈی بلاک میں ہوئی،ماڑی پیٹرولیم۔ماڑی غازیج-1 کی تلاش کے لئے کنویں پر 24 نومبر 2022 کو کام کا آغاز کیا گیا۔ماڑی غازیج پر1,015 میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی۔نئی دریافت سے ملک کے ہائیڈرو کاربن ذخائر کی بنیاد میں اضافہ ہوگا۔

Comments are closed.