ایوب پارک راولپنڈی میں دو بنگالی ٹائیگرز کی پیدائش

راولپنڈی :ایوب پارک راولپنڈی میں دو ننھے بنگالی ٹائیگرز کی آمد،نایاب نسل کے ان ٹائیگرز کی پیدائش بھی یہیں ہوئی ہے۔

راولپنڈی کے ایوب پارک میں دو ننھے بنگالی ٹائیگرز پیدائش کے بعد پہلی مرتبہ شہریوں کے سامنے پیش کر دئیے گئے۔بنگالی ٹائیگرز کے بچوں کو چالیس دن کے ہونے پر عوام کے سامنے لایاگیا ہے۔ خوبصورت ننھے ٹائیگرزکو دیکھنےوالے شہریوں کی خوشی دیدنی تھی ۔

برازیل سے لائے گئے بنگالی ٹائیگرز کی 2008 سے لیکر اب تک ایوب پارک میں دس مرتبہ بریڈنگ ہو چکی ہے۔ منتظمین کہتے ہیں ننھے ٹائیگرز نے چڑیا گھر کی رونقیں دوبالا کر دیں۔دنیا میں اس وقت صرف ساڑھے تین ہزار بنگالی ٹائیگرز پائے جاتے ہیں جن میں سے پانچ ایوب پارک کے باسی ہیں۔

Comments are closed.