سول ایوی ایشن ایڈوائزی نوٹفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنےوالےمسافروں کو دو کیٹگری میں تقسیم کردیا گیا۔کیٹگری اے میں30 ممالک میں چین،جاپان،نیوزی لینڈ،سعودی عرب اوردیگر ممالک شامل ہیں۔
کیٹگری اے سے آنیوالے مسافروں کوکورونا ٹیسٹ،پی سی آر سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ کیٹگری بی سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیاگیا۔کیٹگری بی ممالک سے آنے والے مسافروں کوسفرسے چار روز قبل کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا
ٹریول ایڈوائزی کااطلاق بین الاقوامی ائیرلائنز،چارٹرڈ طیاروں اوردیگرفضائی کمپنیوں پربھی ہو گا اور بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پر کرنا لازم ہوگا۔نئی ایڈوائزری 19 اکتوبر سے 31 دسمبر 2020 تک نافذ العمل رہے گی
Comments are closed.