کورونا کی نئی اقسام:ایئرپورٹس پرسکرینگ کا عمل سخت کرنیکا فیصلہ
بارڈر ہیلتھ سروسز نے کرونا کا پھیلائو روکنے کیلئے سی اے اے کومراسلہ جاری کردیا
مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے بعد پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پرمسافروں کی سکرینگ کا عمل سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بارڈر ہیلتھ سروسز نے کرونا کا پھیلائو روکنے کیلئے سی اے اے کومراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ شخص کی فوری طور پر اسکریننگ کی جائے۔انٹرنیشنل آرائیول لائونج میں فومیگیشن کا خاص خیال رکھا جائے۔ہیلتھ ورکر،ماسک، دستانوں سمیت حفاظتی سامان کا استعمال کریں۔ان بائونڈ پروازوں پر رینڈم سیمپلنگ کی جائے۔مسافروں کی جانب سے بعض اوقات مزاحمت بھی کی جاتی ہے۔ہیلتھ عملے کی معاونت کے لیے اے ایس ایف کو بھی تعینات کیا جائے۔
Comments are closed.