9 ویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس:6 ورکنگ گروپ تشکیل

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسدعمرکی زیرصدارت نویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ہوا۔ جس میں فاٹا،کاروباری ماحول کی بہتری اور صوبوں کو وسائل کی براہ راست منتقلی سے متعلق چھ گروپس تشکیل دے دئیے گئے۔ پالیسی بیان میں وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ حکومت کا اٹھارویں ترمیم روک بیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اجلاس میں وزیر ا علیٰ سندھ نے موقف اختیا رکیاکہ سروسز کے ساتھ گڈز پر جی ایس ٹی وصولی بھی صوبوں کو دی جائے،قابل تقسیم پول میں سے صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر کٹوتی نہیں ہوسکتی۔ فاٹا کے لیے صوبوں سے مزید وسائل مانگنا درست نہیں۔

وزیرخزانہ پنجاب ہاشم مخدوم بخت کہاکہ وفاق کے ساتھ دو ماہ کے واجبات طے ہونا باقی ہیں ۔ تمام صوبے پاکستان کو درپیش چیلنجز کو سامنے رکھیں جبکہ پنجاب کے نمائندے سلمان شاہ نے فاٹا کو پورے ملک کی مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا۔

دوران اجلاس وزیر خزانہ اسد عمرنے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہاکہ 18ویں ترمیم اچھا اقدام ہے ، حکومت کا اسے رول بیک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

Comments are closed.