این ایف آرسی سی کا پیاز،ٹماٹرفاسٹ ٹریک پرمنگوانے کا فیصلہ

سیلاب متاثرہ علاقوں میں غذائی اجالس کی کمی نہ ہونے دی جائے،صوبے ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کےخلاف قانونی کارروائی کریں، نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سنٹرکی ہدایت

اسلام آباد : نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سنٹر نے کھانے پینے کی اشیا بالخصوص پیاز اور ٹماٹر کو فاسٹ ٹریک پرمنگوانے کا فیصلہ کرلیا۔این ایف آر سی سی نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں غذائی اجالس کی کمی نہ ہونے دی جائے۔صوبے ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کےخلاف قانونی کارروائی کریں۔

ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال کی زیرصدارت نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا اجلاس ہوا۔تمام چیف سیکریٹریز اور فیڈریٹنگ یونٹس نے شرکت کی۔۔اجلاس میں فوڈ سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری وزارت خوراک نے بریفنگ میں بتایا کہ پیاز اور ٹماٹر مہیا کرنے کے لیے ہنگامی سطح پراقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس وقت غذائی اجناس کا اسٹاک کافی تعداد میں موجود ہے۔اگلی فصل کی کاشت سے پہلے تک بروقت اقدامات کر لیے جائیں تو غذائی قلت نہیں ہو گی۔متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ گندم، چاول، دالیں اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔یہ اجناس متاثرہ علاقوں میں بھی پہنچانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments are closed.