مجھ پر کوئی کیس نہیں، ذہنی طور پر جیل جانے کیلئے تیار ہوں: عمران خان

لاہور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر کوئی کیس نہیں لیکن پھر بھی ذہنی طور پر جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔

اسلام آباد روانگی سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر صاحب میں اس وقت قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں اور 50 سال سے قوم مجھے جانتی ہے، مجھے کوئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ میری فوج اور میرا پاکستان ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسی کے پاس وارنٹ ہے تو وہ سیدھا میرے پاس وارنٹ لے کر آئے، میرے وکیل ہوں گے اور میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں۔مہربانی کریں کوئی ڈرامہ نہ کریں اور وارنٹ لے کرآئیں، مجھ پر کوئی کیس نہیں، میں ذہنی طور پر گرفتاری کیلئے تیار ہوں، ہوسکتا ہے قوم اتنی زیادہ سڑکوں پر نہ نکلے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا اور سی ٹی ڈی کے چار لوگوں نے اپنا بیان تبدیل کیا، پراسیکیوٹر جنرل نے انویسٹی گیٹ کیا اس نے کہا ان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Comments are closed.