موٹروے ایم 6 کے معیار  پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ،شہباز شریف

کوئی دو رائے نہیں پاکستان میں موٹروے کی بنیاد نواز شریف نے رکھی اور اس کے معمار نوازشریف ہی ہیں، ہمیں اس کو مزید آگے بڑھانا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موٹروے ایم 6 کے معیار  پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ،امید ہے کہ منصوبہ اسی معیار کا ہوگا جیسے دوسری موٹرویز ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ تیس ماہ میں مکمل ہوگا جسے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔ کوئی دو رائے نہیں پاکستان میں موٹروے کی بنیاد نواز شریف نے رکھی اور اس کے معمار نوازشریف ہی ہیں، ہمیں اس کو مزید آگے بڑھانا ہے، سو فیصد متفق ہوں بلوچستان سے سڑکوں کو ملانے پر تیزی سے کام کرنا چاہیے کیونکہ بلوچستان ہمارا بہت اہم صوبہ ہے، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سکھر روہڑی پل کا نواز شریف نے اعلان کیا تھا میں آج اس کی تکمیل کا اعلان کرتا ہوں۔ موٹر وے ایم 6 کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ اچانک موٹروے کی تعمیراتی کام کا جائزہ لینے پہنچ جاؤں گا، امید ہے کہ یہ اسی معیار کا ہوگا جیسے دوسری موٹرویز ہیں۔

وزیراعظم نے اگلے ہفتے سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہے، ابھی بھی بے پناہ کام کرنا ہے، سیلاب متاثرہ بہنوں اور بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

Comments are closed.