کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی، چیف الیکشن کمشنر

جان بوجھ کر ای وی ایم پر ڈالا جارہا ہے کہ مسئلہ بنے،یہ جان بوجھ کر سٹنٹ ہے،چیف سیکرٹری پنجاب کو اپنی سیاسی قیادت کو گائیڈ کرنا چاہیے،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہم آرڈر پاس کریں گے،اگر کمیشن پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کراسکتا ہوا توآج ہی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیں گے، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیس میں ریمارکس

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں چیف سیکرٹری پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جان بوجھ کر ای وی ایم پر ڈال رہے ہیں کہ مسئلہ بنے۔یہ جان بوجھ کر سٹنٹ ہے۔آپ کو اپنی سیاسی قیادت کو گائیڈ کرنا چاہیے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہم آرڈر پاس کریں گے۔اگر کمیشن پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کراسکتا ہوا توآج ہی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پنجاب میں دو بار حلقہ بندیاں کر چکے ہیں۔اب تیسری مرتبہ حلقہ بندی کرنا ہونگی۔رولز کی کاپی درکار ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ جلد ہم ڈی مارکیشن کر لیں گے۔۔25 ہزارآبادی پر حلقہ بن جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کو خط تحریر کریں کہ ہمیں دستاویزات درکار ہیں جنہیں فراہم کیا جائے۔پنجاب میں تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندی مذاق نہیں ہے۔کیا الیکشن کمیشن پرانے حلقہ بندی پر الیکشن کرا سکتا ہے۔اگر کرا سکتا ہے تو شیڈول جاری کریں۔الیکشن کمیشن نے دیکھنا ہے کہ وہ پرانے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرا سکتا ہے۔نئے قانون پر بلدیاتی انتخابات کرانے ہیں تو چیف سیکرٹری صاحب ہمیں یقین دہانی کرائیں۔کوئی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ کو دوبارہ خط لکھیں۔اب الیکشن کمیشن چیف سیکرٹری کو ہدایت کرے گا اور آرڈر پاس کریں گے۔
چیف سیکریٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے نیا بل منظور کر لیا ہے۔وہ 10 دن میں قانون بن جائے گا۔نئے قانون کے مطابق چلیں ہم ٹائم لائن کو فالو کریں گے۔

Comments are closed.