اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز

آپ کو معلوم ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں آپ کے خلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن پر آپ کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں جو ہوئی ہی نہیں بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔ آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کے خلاف آنے والے شواہد کا منظر عام پرلایا جانا نا گزیر ہے، الیکشن کمیشن جلد فیصلہ سنائے۔

Comments are closed.