اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے ، شیخ رشید
دو وقت کی روٹی کیلئے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہے، 76رکنی کابینہ ایک آٹےکاتھیلا نہیں دےسکی، 100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے، شیخ رشید کا ٹویٹ
راولپنڈی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو وقت کی روٹی کیلئے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہے، اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالررہ گئے جو 20 روز سے کم کاامپورٹ ہے، 9 ماہ کی تباہی اورڈیفالٹ سےبچنےکاروڈمیپ چاہئے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ 76رکنی کابینہ ایک آٹےکاتھیلا نہیں دےسکی، 100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے ۔
2وقت کی روٹی کےلیے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہےاب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہےزرمبادلہ کےذخائر4.5ارب ڈالررہ گئےجو20روزسےکم کاامپورٹ ہے9ماہ کی تباہی اورڈیفالٹ سےبچنےکاروڈمیپ چاہیے76رکنی کابینہ ایک آٹےکاتھیلانہیں دےسکی100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 8, 2023
گزشتہ روز میرپور خاص میں سستے آٹے کے حصول کیلئے سٹال پر ہونے والی دھکم پیل میں ایک شہری ہجوم کے پیروں تلے دب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔
Comments are closed.